شاہد آفریدی اور شعیب ملک   کامعاہدہ ہوگیا

 

Shahid Afridi and Shoaib Malik deal

تازہ ترین) پاکستان  کرکٹ  ٹیم کے کھلاڑی شاہد آفریدی  اورشعیب ملک نے بی پی ایل کرکٹ سے معاہدہ کر لیا،پاکستان ٹی ٹوینٹی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں سلہٹ سْپر اسٹارز کی جانب سے جبکہ شعیب ملک کومیلا وکٹوریئنز کی طرف سے کھیلیں گے۔ 22 نومبر سے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کی شروعات ہونگی، بی پی ایل کیلئے کھلاڑیوں کا جو پول تیار کیا گیا ہے اس میں پاکستان کے 52 کھلاڑی شرکت کرینگے اور کھلاڑیوں کا ڈرافٹ پول بھی تیار کرلیا گیا ہے۔ لیکن  شاہد آفریدی اور شعیب ملک ڈرافٹ پول میں شامل نہیں ہوں گےکیونکہ شاہد آفریدی سلہٹ سْپراسٹارز  کی طرف سے اور شعیب ملک کومیلا وکٹورین کی جانب سے کھیلیں گے۔ کرس گیل، کمار سنگا کارا اور تلکارتنے دلشان بھی مختلف فرنچائز کے ساتھ براہ راست معاہدوں پر دستخط کرچکے ہیں۔

Leave a Reply