شاہ رخ خان کا پاکستانی اداکارہ کو مشورہ

Shahrukh khan advices Pakistani actressپاکستانی اداکار کو بولی وڈ میں کام کرنے کا موقع مل جائے تو اسے ان کی خوش قسمتی سمجھا جاتا ہے۔ ماہرہ خان ان خوش قسمت اداکاروں میں ہیں جنہیں بھارتی سنیما کے سُپر سٹار شاہ رخ خان کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ بولی وڈ میں ان کے کیرئیر کے آغاز سُپر سٹار شاہ رخ خان کی فلم رئیس میں کام کرنے سے ہوا ہے جس کی شوٹنگ آج کل بھارت میں جاری ہے۔ شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان ماہرہ خان کو چند مفید مشورے دیتے پائے گئے۔ کنگ خان نے ماہرہ کو ان کے کیرئیر کے حوالے سے اہمم مشورے دئیے۔ انہوں نے بتایا کہ بولی وڈ میں کن فلموں کے لیے ماہرہ کو ہاں کہنا چاہییے اور کن فلموں کے لیے منع کرنا چاہیے۔ ماہرہ نے شاہ رخ کو بتایا کہ بھارت میں ان کی شہرت کی وجہ ان کا مشہور ڈارمہ’ ہمسفر‘ بنا۔ انہوں نے فلموں میں اپنے کیرئیر کا آغاز شعیب منصور کی فلم ’بول‘ سے کیا۔ ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ شاہ رخ ایک تجربہ کار اداکار ہیں، ان سے مشورے لینا ان کے لیے اعزاز کی بات ہے اور انہوں نے اکٹھے کام کرتے ہوئے شاہ رخ خان سے بہت کچھ سیکھا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here