شاہ رخ خان ڈاکٹر بن گئے

Shahrukh khan becomes doctor
ایڈنبرا(تازہ ترین) سکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا یونیورسٹی نے بالی وڈ کے سپر سٹار شاہ رخ خان کو ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری سے نوازا ہے۔یہ ڈگری ان کو عوامی فلاح و بہبود کی سرگرمیوں کے لیے اور فلموں میں ان کے کام کو سراہتے ہوئے دی گئی ہے۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے شاہ رخ نے کہا کہ میں یہ تو نہیں جانتا کہ میں اس کا مستحق ہوں کہ نہیں لیکن اس سے ان کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ، شاہ رخ خان نے کہا کہ مجھے بعض اوقات 18 گھنٹوں تک مسلسل کام بھی کرنا پڑتا ہے تو جب آپ تفریحی صنعت میں کام کر رہے ہوتے ہیں تو آپ کو لوگوں کو خوش کرنے کے لئے اتنا تو کرنا پڑتا ہے۔ شاہ رخ کا کہنا تھا کہ اداکار خود پرست نہیں ہوتے۔ کیونکہ اداکار ایک وقت میں مختلف قسم کے کردارکر رہا ہوتا ہے جس وجہ سے آپ خود پر توجہ نہیں دے پاتے۔مزید انہوں نے کہا کہ ان کی فلموں کو کامیاب بنانے میں اداکاراؤں کا کردار ان سے زیادہ رہتا ہے، وہ زیادہ محنت کرتی ہیں لیکن انہیں اس کا کریڈٹ نہیں ملتا ہے۔اور اس ڈگری کے بارے میں انہوں نے کہا کہ اس سے انھیں مزید محنت کرنے کی ترغیب ملے گی، تو انھیں لگتا ہے کہ وہ اس کے اتنے حق دار تو ہیں۔

Leave a Reply