شان نے سیف کو کرارا جواب دے دیا

پاکستان کے نامور فلمی اداکار شان شاہد نے سیف علی خان کے پاکستان مخالف نظریات کا کھل کر جواب دیا ہے۔ انہوں نے سیف علی خان کے پاکستان Shan Shahid gave an extra ordinary answer to Saif Ali Khanسےتعصب پر مبنی بیان پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ان کے مضحکہ خیز الزامات کا انتہائی مناسب جواب بھی دیا ہے۔فلم ’’فینٹم‘‘ میں ایک جگہ سیف علی خان انتہائی جوش میں کہتے ہیں کہ ’’اگر امریکہ پاکستان میں داخل ہوکر اسامہ کو اپنا نشانہ بنا سکتا ہے تو ہم ایسا کیوں نہیں کرسکتے؟شان نے سیف علی خان کے اس بیان کا جواب اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر دیا جس میں انہوں نے تنبیہہ کی کہ ’’پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے والے کو خطرناک نتائج کے لئے تیار رہنا چاہیئے‘‘۔انہوں نے مزید کہا کہ’’اعتماد کسی ملک سے نہیں ملتا بلکہ اپنے اندر سے آتا ہے اور آپ ( سیف علی خان) اپنی 4 ناکام فلموں کے بعد خود پر سے اعتماد کھو بیٹھے ہیں‘‘۔انھوں نے  مزید کہا کہ ’’سیف کو پاکستان میں ولن ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے ان کے اپنے ملک میں دہشت گرد خاطر خواہ تعداد میں موجود ہیں وہ بھی سرکاری پروٹوکول کے ساتھ۔

Leave a Reply