تازہ ترین) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ زرداری کو ایک دو ماہ میں جیل میں دیکھ رہا ہوں،جب تک اوپر سے سیٹی نہیں بجے گی،متحدہ مسلم لیگ نہیں بن سکتی۔ نوازشریف نے فیصلہ کر لیا ہے ملک کی بہتری کے لئے کام فوج کرے اور ٹائٹل (ن) لیگ کو ملے،ان کا کہنا تھا کہ فوج ملک میں سیاستدانوں کے احتساب کے لئے کام کر رہی ہے اور موجودہ حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملک میں خارجہ پالیسی نام کی کوئی چیز نہیں۔