عامر خان پاکستان آیئں ان کا دل سے استقبال کریں گے، پاکستانی فلم سٹار

تازہ ترین: شیو سینا نے تنگ نظری کی انتہا کردی، عابد علی ، عامر خان بھارت چھوڑ جائیں:نشو بیگم بھارتی حکومت ایکشن لے ، ندیمNadeem Baig انتہا پسندی بھارت کا اندرونی معاملہ :غلام محی الدین لاہور(طاہربخاری سے )پاکستانی شوبز انڈسٹری سے وابستہ سینئرفنکاروں نے بھارتی انتہاپسندہندوتنظیم شیوسینا کی طرف سے بالی ووڈ سپر سٹارعامرخان کے ساتھ نارواسلوک پرشدید ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہاہے اس معاملے پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کونوٹس لیناچاہیے ،عامرخان جیسے فنکارقومو ں کافخرہوتے ہیں،اگروہ پاکستان آئیں توسرآنکھوں پربٹھائیں گے

پنجا ب فلم سنسربورڈ کی چیئرپرسن اورممتازاداکارہ زیبابیگم نے کہا سپر سٹار عامرخان بھارت میں ہی پیداہوئے ، اگران کے ساتھ ایساسلوک کیاجارہاہے تووہاں عام مسلمانوں کے حالات کیاہونگے ،گلوکارغلام علی کے ساتھ بھی بہت براسلوک کیاگیاتھا۔ عامرخان کیساتھ اگر اچھاسلوک نہیں ہورہاتوانہیں اپناملک کو خیر آباد کہہ د یناچاہیے- جہاں ایسے فنکاروں کی کوئی عزت نہیں وہاں  سے چلے جانا ہی بہتر ہے-

اداکارغلام محی الدین کاکہناتھاکہ  انتہاپسندی انتہائی غلط عمل ہے تاہم یہ ان کااپنامسئلہ ہے ہمارااس سے کوئی تعلق نہیں۔ اگرپاکستانی فنکاربھارت جاتے ہیں تواس میں کوئی مضائقہ نہیں لیکن انہیں اپنے ملک کے سفارتخانے کواعتمادمیں لیکرجاناچاہیے ۔انکاکہناتھاکہ بعض نام نہادفنکاربھارت جاکرعجیب قسم کی حر کتیں کرتے ہیں جن کی وجہ سے پاکستان کی بدنامی ہوتی ہے لیکن باصلاحیت فنکاروں کی وہاں بھی پذیرائی ہوتی ہے ۔ہمیں اپنے ملک کودیکھناچاہیے اوریہاں کے حالات کوبہترکرنے کی کوشش کرنی چاہیے ۔

 اداکار ندیم کاکہناتھا عامرخان کے واقعہ پربھارتی حکومت کوایکشن لیناچاہیے ۔ اداکارعابدعلی کاکہناتھا شیوسینانے تنگ نظری کی حدکردی ہے ۔پاکستانی فنکاروں کے ساتھ ان کی غنڈہ گردی اس لیے تھی کہ وہ دوسرے ملک کے فنکارہیں لیکن وہ اب اپنے ہی ملک کے فنکاروں کے پیچھے پڑ گئے ہیں۔ عامرخان جیسے فنکارتوقوموں کافخرہوتے ہیں

Leave a Reply