تازہ ترین) شعیب ملک نے کپتانی کا خیال دل سے نکال دیا، ان کا کہنا تھا کہ اس بارے میں نہیں سوچ رہا اور تمام کھلاڑی شاہد آفریدی کی قیادت میں متحد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹونٹی جیت کر انھیں ریٹائرمنٹ پر یاد گار تحفہ دینا چاہتے ہیں۔ قزافی سٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شعیب ملک نے واضح کیا کہ آفریدی کی قیادت میں ٹیم متحد ہے ان کی کرکٹ میں بڑی خدمات ہیں۔