تازہ ترین: پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے محمد خفیظ کو شور کاز نوٹس جا ری کیا گیا ہے -بنگلہ دیش میں ہونے والےپریمیئر لیگ کے بیان کے متعلق شوکاز نوٹس جاری ہو گیا ہے- نی جی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے محمد حفیظ کو شوکاز نوٹس جاری کیا ہے جس میں ان سے محمد عامر کے ساتھ نہ کھیلنے سے متعلق بیان دینے پر 7 روز میں وضاحت طلب کر تے ہوئے آئندہ محتاط رہنے کی بھی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے کہ چند روز قبل محمد حفیظ نے اپنے ایک انٹرویو میں بی پی ایل میں میچ فکسنگ کے جرم میں سزا یافتہ کرکٹر محمد عامر کے ساتھ نہ کھیلنے کا بیان دیا تھا۔