کراچی(تازہ ترین) کراچی سند باد کو کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے سیل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سندباد ایک رفاہی ادارے کے لیے دی جانے والی زمین پہ قائم کیا گیا تھا اور گزشتہ کئی سالوں سے اس کا چالان نہیں بھرا تھا۔ تاہم کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے رفاہی ادارے کی زمین کو تجارتی مقاصد کے لیے استمعال کرنے کی وجہ سے چھاپہ مار کر عملے کو باہر نکال کر سیل کردیا۔