سنگاپور نے کینسر سے بچاؤ کیلئے نئی دوا تیار کرلی ہے

Singapore has developed a new treatment for cancerسنگاپور (تازہ ترین )  نیشنل یونیورسٹی آف سنگاپور گریجویٹ میڈیکل کالج کے ماہرین نے  نجی شعبے کے تعاون  سے کینسر سے بچاؤ کیلئے موثر دوا تیار کرلی گئی ہے ۔ ای ٹی سی 159 نامی دوا پہلی مرتبہ تیار کی گئی ہے اور اسے جلد انسانی جسم پراستعمال کیا جائیگا ۔یہ  مختلف قسم کے کینسر سے بچاؤ کی صلاحیت رکھتی ہے ۔ واضح رہے کہ سنگا پور میں 2013ء کے دوران کینسر کے باعث 30فیصد اموات واقع ہوئی ہیں جبکہ یورپی دنیا میں سالانہ 82لاکھ افراد کینسر کے باعث ہلاک ہو جاتے ہیں۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here