پاکستان کے نامور گلوکار کو بچھڑے 32 برس بیت گئے

تازہ ترین : پاکستان کے نامور اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں- ان کے گائے ہوئے گیت اب بھی لوگوں کے دلوں میں ان کی یاد تازہsaleem raza Pakistani singer کرتے ہیں-  پاکستان کے نامور فلمی گلوکار سیلم رضا کی32 ویں برسی آج منائی جائے گی،نجی ٹی وی کے مطابق وہ 4مارچ 1932کو مشرقی پنجاب میں پید اہوئے تھے ۔سلیم رضا کے مشہور فلمی نغمات میں ”یارو مجھے معاف رکھو میں نشے میں ہوں“، زندگی میں ایک پل بھی چین آئے نہ“ جان بہاراں رشک چمن “ دیگر درجنوں لازوال گانے شامل ہیں واضح رہے کہ گلوکار سلیم رضا گو کہ مسیحی برادری سے تعلق رکھتے تھے مگر انہوں نے نعتیں بھی پڑھیں جن کو پاکستانی فلموں میں فلمایا گیا ،پاکستانی فلموں کی مشہور نعت ” شاہ مدینہ یثرب کے والی سارے نبی تیرے در کے سوالی “ نے بہت شہرت حاصل کی تھی ،سلیم رضا 25نومبر1983 کو کینیڈا میں وفات پاگئے تھے ۔

Leave a Reply