سولہ سالہ پاکستانی لڑکا کروڑ پتی بن گیا

sixteen years old Pakistani boy won tournament سیاٹل(تازہ ترین) پاکستانی شمائل امریکہ کے ایک گیمنگ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کروڑ پتی بن گئے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والے شماہل حسن نے امریکا میں ہونے والے ڈوٹا ٹو نامی بین الاقوامی گیمنگ ٹورنامنٹ میں غیرمعمولی کارکردگی دکھائی۔ اس مقابلے میں شمائل نے لاکھوں ڈالر جیت لیے۔ یہ مقابلے 6 روز تک جاری رہے جن میں کھلنے والے کو مختلف اشکال اور کردار میں لڑنا ہوتا ہے۔ بلاﺅں سے لے کر بونوں تک کے کردار ایک دوسرے کو گھونسے لگاتے، آگ کی گیندیں اور بجلی کے کڑاکے برساتے نظر آتے رہے، اس شاندار مقابلے کو دیکھنے کے لیے 17 ہزار افراد موجود تھے۔ جیتنے والوں کو 1 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا بھاری انعام دیا گیا ہے۔ اس کھیل کے مداحوں نے اپنے پسندیدہ کرداروں کا روپ دھارکر شمائل حسن کی ٹیم کا حوصلہ بڑھایا اور آخرکار شمائل کی ٹیم چیمپئین قرار پائی اور انہوں نے اپنے دشمن کو اس آن لائن گیم میں شکست دے دی جس کے بعد وہ لاکھوں ڈالر کے انعام کے حقدار ہوگئے جس کی قیمت پاکستانی روپوں میں 10 کروڑ سے زائد ہے۔ الیکٹرونک گیمز کا مقابلہ جیت کر شمائل حسن کا کہنا تھا کہ ان گیمز کے لیے انہوں نے اپنی سائیکل تک فروخت کردی تھی۔ امریکہ میں یہ مقابلے گزشتہ 5 سال سے منعقد کیے جارہے ہیں اور پہلے سال اس کی رقم ایک ملین ڈالر رکھی گئی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here