پاکستان کتنے پیسے دھویں میں اڑاتا ہے؟؟؟

اسلام آباد(تازہ ترین ) سگریٹ نوشی جس میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ،سگریٹ نوشی جو کہ صحت کے لیےsmoking rate in pakistan انتہائی مظر صحت ہے- لیکن پھر بھی اس میں کمی نہیں بلکہ اضافہ ہو رہا ہے ہزاروں لوگ سگریٹ نوشی پر ہزاروں پیسے اس پر ضائع کر رہا ہے

سگریٹ نوشی کے صحت پر بہت برے اثرات ہیں- اس سے بےشمار بیماریوں کا سببب بنتی ہے- پاکستانیوں نے اکتوبر میں سگریٹ پی کر ساڑھے اکیس ارب روپے دھوئیں میں اڑا دیے۔پاکستان میں گزشتہ ماہ 5 ارب 38 کروڑ 50 لاکھ سگریٹ تیار ہوئے جن کی  قیمت 21 ارب 54 کروڑ روپے بنتی ہے ،

اس حساب سے روزانہ ستر کروڑ روپے دھوئیں میں ضائع ہو رہے ہیں،یہ رقم قانونی طور پر فروخت ہونے والے سگریٹس کی ہے جبکہ درآمدی اور سمگل شدہ سگریٹ ان کے علاوہ ہیں-

 گزشتہ برس پاکستان میں دو سو اٹھاون ارب روپے کے 64 ارب 48 کروڑ سگریٹ بنے ،ایف بی آر نے گزشتہ سال تقریبا 100 ارب روپے سگریٹ پر ٹیکس کی مد میں وصول کیے جبکہ سمگل شدہ سگریٹوں کی وجہ سے سالانہ ستائیس ارب روپے کی ٹیکس چوری ہو رہی ہے۔ 2013کے اعداد وشمار کے مطابق ایک لاکھ پاکستانی صرف سگریٹ نوشی کے وجہ سے ہونے والی بیماریوں کے باعث ہلاک ہوئے اور یہ تعداد دہشت گردی میں شہید ہونے والے افراد سے بھی کئی گنا زیادہ ہے۔

Leave a Reply