اگر کینسر سے بچنا ہے تو چٹ پٹے کھانے کھائیے ۔۔۔

تازہ ترین) چٹ پٹے کھانے عموما خواتین کے مرغوب سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن اب  ماہرین صحت کی جانب سے کی گئی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہےSpicy food is helpful in prevention of cancer کہ چٹ پٹا کھانا کھانے والے  افرادکینسر،  دل اور سانس کے امراض سے محفوظ رہتے ہیں۔ اس تحقیق میں 5 لاکھ افراد کے کھانا کھانے کی عادات کا جائزہ لیا گیا، جس سے ظاہر ہوا کہ روزانہ یا  ایک دن کے وقفے سے مصالحے دار کھانا کھانے والوں کے مقابلے میں سادہ غذا استعمال کرنے والے افراد میں مختلف امراض اور قبل از وقت موت کی شرح 14 فیصد زیادہ تھی۔

ماہرین کے مطابق اس کی وجہ سُرخ مرچ میں پایا جانے والا ایک کیمیکل کیپسیاسن ہے جو کینسر اور دل کے امراض کو دور کرتا ہے اور مرچوں میں موجود اینٹی آکسیڈیٹس موٹاپے کو بھی دور کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here