سپریم کورٹ نے کم بجٹ مختص کرنے پر نوٹس لے لیا۔

تازہ ترین) جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں اسمگلنگ کیس میں ملوث ملزم اظہر علی کی ضمانت منسوخی کے لئے ایف آئی اے کی جانب سے دائرSpreme court took the notice of less budget for FIA درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت کے علم میں یہ بات لائی گئی کہ ایف آئی اے کو ایک سال کے دوران تفتیش کے لئے سرف 15 لاکھ روپے فراہم کیئے گئے جب کہ ایف آئی اے نے 11 کروڑ روپے طلب کیئے تھے۔جسٹس جواد ایس خواجہ نے اس بات کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے کہا کہ ناقص تفتیش کے باعث ملزم رہا ہو جاتے ہیں اس لئے اگر آئیندہ سماعت پر عدالت کو مطمئن نا کیا گیا تو سیکرٹری داخلہ کو طلب کیا جائے گا۔

Leave a Reply