عوام کے سامنے جوابدہ ہیں

nawaz shareefاسلام آباد(تازہ ترین)حکومتی ترجمان نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد مشترکہ ذمہ داری ہے ،نیشنل ایکشن پلان میں کامیاب حکمت عملی حکومت کی مشترکہ سیاسی اتفاق رائے سے ممکن ہو ئی ہے ،حکومت کو اس بات پر یقین ہے کہ وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہاگیاہے کہ تمام اداروں کو آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریوں کو ادا کرنا ہے،پاک فوج کے جوانوں ،افسروں کی دلیرانہ کارروائیوں سے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں یہ کامیابیاں ممکن ہوئی ہیں ۔حکومتی ترجمان کا کہناتھا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کیخلاف اقدامات کو بڑے پیمانے پر سراہا گیاہے ،حکومت کی تمام پالیسیوں کا اہم ترین مرکز بہترین گورننس ہے ،حکومت نے یہ فیصلے قومی مفاد کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر کیے ہیں ۔
ترجمان کا کہناتھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں کامیابیوں کا سب سے زیادہ کریڈٹ عوام کو جاتاہے ،جس پر نے آپریشن کی حمایت کی ،حکومت کو اس بات پر یقین ہے کہ وہ عوام کے سامنے جوابدہ ہے ۔ان کا کہناتھا کہ اعلیٰ عدلیہ نے دہشتگردی کیخلاف کوششوں میں بھر پور تعاون کیاہے ، حکومتی اقدامات کے واضح نتائج سامنے آر ہے ہیں ۔ترجمان نے کہا کہ حکومت نے تمام فیصلے کھلے اور شفاف انداز میں کیے ہیں ،حکومت نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد جاری رکھے گی ،عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کیلئے مثبت اقدامات جاری رکھیں گے۔

Leave a Reply