لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دھماکہ

بیروت (تازہ ترین) لبنان میں ہونے والے خودکش دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد 40 ہوگئی ہے جبکہ سوlebanon سے زائد زخمی ہیں ۔ گذشتہ روز لبنان کے دارالحکومت بیروت میں دوخودکش بمباروں نے حزب اللہ کا گڑھ سمجھے جانے والے علاقے میں اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا دیا تھا جس میں کئی افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔ عینی شاہدین کے مطابق ایک خودکش بمبار نے اپنے آپ کو دھماکے سے اڑا یا جس کے نتیجہ میں بھگ دڑ مچ اسی دوران دوسرے بمبار نے خودکو دھماکے سے اڑا لیا ، جس وجہ سے ہلاکتوں میں اضافہ ہوا – لبنان کے وزیر داخلہ  دالمشنوق نے صحافیوں کو بتایا کہ حملہ آوروں کی تعداد تین تھی جنہوں نے اپنے جسم پر بارودی مواد باندھ رکھاتھا۔۔ دھماکوں کے بعد علاقے کے داخلی اور خارجی راستوں کی سکیورٹی سخت کردی گئی ہے- حملہ آوروں کا تیسرا ساتھی پہلے دھماکے میں مارا گیا۔

Leave a Reply