پیرس میں ہونے والا دھماکہ،غلط پالیسی کا نتیجہ ہے ۔ شام کے صدر بشار الاسد

تازہ ترین–  پیرس میں ہونے ولے دھماکے نے کئی لوگوں کے گھروں کے چراغ بھجا دیئے- اس حملے کا قصورparis وار دمشق میں شام کے صدر نے فرانس کی غلط پالیسوں کو ٹھرایا ہے –ان کا کہنا ہے کہ فرانس کی غلط پالیسیوں کے باعث دہشت گردی کو پڑوان چڑھی ہے اور پیرس دھماکے بھی اسی پالیسی کا نتیجہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ فرانسیسی  صدر کو اپنی پالیسی تبدیل کرنی چاہیے دمشق میں فرانسیسی قانون دانوں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پیرس دھماکوں کو بیروت اور شام میں گزشتہ 5 سال سے جاری واقعات سے الگ نہیں نہیں سمجھا جا سکتا۔ ہم نے ماضی میں کہا تھا کہ شام کے واقعات کو نظر انداز نہ کیا جائے تاہم یورپی یونین کے حکام نے ان پر غور نہیں کیا۔فرانسیسی صدر کو اپنی پالیسی تبدیل کرنی چاہیے۔  واضح رہے کہ گزشتہ روز فرانس کے دارالحکومت کے مختلف مقامات پر خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 130 زائد افراد ہلاک اور 300 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply