ترکی میں خودکش حملہ

 انقرہ — تازہ ترین– ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں داعش کے خودکش حملے میں 4 پولیس ہلکار زخمی ہوگئے،turkey زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،ادھر ترک فوج کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں داعش کے 4 جنگجو مارے گئے-

ترکی کے دارلحکومت انقرہ میں داعش کے خودکش بمبار نے اس وقت خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑایا جب پولیس اہلکار ڈیوٹی پر اپنے فرائض انجام دے رہے تھے، خودکش حملے کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں 2 اہلکاروں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے- دوسری جانب شامی سرحد پر جہادی تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجووں کی فائرنگ کے جواب میں ترک فوج نے بھی جوابی کارروائی کی-

ترک اخبار حریت کے مطابق دو موٹر گاڑیوں میں سوار جہادیوں کو جب ترک بکتر بند گاڑی نے روکنے کی کوشش کی تو اس میں سوار افراد نے فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی فائرنگ سے ایک گاڑی میں سوار اسلامک اسٹیٹ کے چار عسکریت پسند مارے گئے۔ دوسری گاڑی میں سوار جہادی فائرنگ کے دوران اپنی موٹرکار لے کر بھاگ گئے۔

Leave a Reply