سکھبیر سنگھ فرار

Sukhbir Singh dodge airport authoritiesلاہور (تازہ ترین) بھارتی گلوکار سکھبیر سنگھ لاہور ائیر پورٹ سے فرار ہو گئے۔ ائیرپورٹ پر 27 ہزار ڈالر کی برآمدگی پر سکھبیر سنگھ کسٹمز حکام کو دھوکا دے کر رقم سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سکھبیر سنگھ لاہور سے دبئی جانے کے لیے لاہور ائیرپورٹ پہنچے، انہیں پی آئی اے کی پرواز پی کے 203 سے دبئی جانا تھا۔ لاؤنج میں داخل ہوتے ہی مشین پر سامان رکھا تو اے ایس ایف حکام نے شک کی بنیاد پر تلاشی لے لی۔ سکھبیر سنگھ کا سامان کھولا گیاتو 27 ہزار ڈالر برآمد ہوئے۔ اے ایس ایف حکام کے مطابق سکھبیر سنگھ کو رقم سمیت کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا لیکن وہ رقم سمیت ائیر پورٹ سے باہر چلے گئے۔ کسٹمز حکام کے مطابق سکھبیر سنگھ اور رقم ان تک نہیں پہنچی۔ اصول کے مطابق کوئی شخص 10 ہزار ڈالر سے زیادہ رقم ساتھ نہیں لے جا سکتا۔ سکھبیر سنگھ مبینہ طور پر اپنا سامان چھوڑ کر اور رقم لے کر فرار ہو گئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here