سانخہ سندر،دو ملزمان گرفتار کر لیے گئے

لاہور(تازہ ترین )سندر میں فیکٹری کی چھت گرنے سے کئ افراد جاں بحق اور زخمی ہوئے تھے۔ پولیس کی کاروائی جاری تھی پولیسsunder incident کی جانب سے جاری آپریشن میں سانحہ سندر فیکٹری کے ذمہ داران پر درج مقدمے کے نامزد ملزمان میں سے دو ملزمان گرفتار کر لیئے گئے،گرفتار افراد میں نقشہ نویس طاہراور نویس منیر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں ایک فیکٹری کو پیش آنے والے سانحے کے ذمہ داران کو پکڑنے کیلئے پولیس کی کارروائی جاری ہے اور اس ضمن میں دو نامزد ملزمان نقشہ نویس طاہر اور منیر کو گرفتار کرلیا گیاہے۔یہ مقدمہ سندرانڈسٹریز کے آفیسر ز کی مدعیت میں تھانہ سندر میںدرج کیا گیا تھا ۔مقدمہ میں قتل،اقدام قتل اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔اس مقدمے میں 4افراد کو نامزد کیا گیا تھا جن میں سے انجینیئر حسین او راحمد ریاض ابھی تک گرفتارنہیں کیئے جا سکے ۔پولیس کی جانب سے گرفتار کیئے گئے ان دونوں ملزمان نے فیکٹری کا نقشہ تیار کیا تھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق سانحہ سندر کے ذمہ داروں کی گرفتاری کیلئے وزیراعلیٰ پنجاب کیجانب سے خصوصی ہدایات جاری کی گئی تھیں۔واضح رہے کہ سند ر میں فیکٹری کی چھت گرنے سے  50سے زائد افراد لقمہ اجل بن گئے تھے جبکہ درجنوں زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply