جسے اللہ رکھے،، اسے کون چکھے

تازہ ترین– سندرانڈسٹریل اسٹیٹ میں منہدم ہونیوالی فیکٹری کے واقعہ میں ہلاکتوں کی تعدادہو34 گئی-  تفصیلاتsunder factory کے مطابق سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں منہدم ہونے والی فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کے لیے کام جارہی رہی ہے، ملبہ ہٹانے کیلئے ڈرل مشینوں ، کٹرز اور کرینز کا استعمال کیا جا رہا ہے۔

امدادی ٹیمیں اپنا کام کر رہی ہیں آج بھی فیکٹری کا ملبہ ہٹانے کے لیے کام جاری ہے- عمارت کے بائیں حصے میں تیسری منزل کا لینٹر بڑی مشینری کے ذریعے ہٹا لیا گیا۔ میڈیارپورٹ کے مطابق ملبے تلے دبے افراد کی تعداد 400تک جا سکتی ہے- جبکہ مختلف شفٹوں میں کام کرنے والے مزدور اسی فیکٹری کوارٹرز میں رہائش پذیر تھے- لواحقین اپنے پیاروں کی تلاش میں بیٹھے ہیں – لواحقین کی امیدیں زندہ ہو گئی- سانخہ فیکٹری میں 50 گھنٹے بعد ایک لڑکا زندہ نکل آیا گھر والوں نے اللہ کا شکر ادا کیا اور سب کے لیے دعا کی- فیکٹری کے باہر لواحقین اپنے پیاروں کے لیے منتظر بیٹھے ہیں-

Leave a Reply