سن سکرین کا استعمال جہاں ایک طرف جلد کی بیماریوں سے بچاتا ہے وہیں دوسری طرف غلط طریقے سے کیا گیا استعمال جلد کےلئے نقصان دہ ہے۔امریکن کینسر سوسائٹی کے مطابق ہر سال جلد کے کینسر کے ۳ ملین کیسز سامنے آتے ہیں جس کی بڑی اور اہم وجہ سورج کی تپیش ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ سن سکرین جو صحت کےلیے نہایت موضوع ہیں جن میں زیادہ مقدار میں ایس پی ایف پایا جاتا ہے۔سن سکرین کا صحیح طریقے سے استعمال نہ کرنا یا غلط پراڈکٹ کا استعمال کرنا دیرپا نقصان دہ اثرات کا باعث بنتا ہے جس میں قبل از وقت عمر کا بڑھنا،وٹامن ڈی کی کمی اور کیمیائی عدم توازن شامل ہے۔اسلیے سن سکرین خریدتے وقت اس با ت کا خیال رکھیں کے اس میں ایس پی ایف کی موثر مقدار میں ہو اور الٹروائلٹ کرنوں سے بچائیں۔