اسلام آباد (تازہ ترین) پاکستان سپریم کورٹ کا فوجی عدالتیں برقرار کھنے کا حکم دے دیا۔ سترہ رکنی بینچ نے اعلیٰ عدالتوں میں ججز کی تقرری سے متعلق اٹھارہویں آئینی ترمیم اور اکیسویں آئینی ترمیم کے تحت ملک بھر میں فوجی عدالتوں کے قیام سے متعلق دائر تمام درخواستیں مسترد کر دی ہیں۔ 11 ججز نے فوجی عدالتوں کے حق میں اور 6 ججز نے مخالفت میں فیصلہ دیا۔کچھ دن پہلے فوجی عدالتوں نے شدت پسندی کے مقدمات میں چھ افراد کو موت کی سزا سنائی تھی جسے سپریم کورٹ نے ان درخواستوں کی سماعت کے دوران ان سزاوں پر عمل درآمد روک دیا تھا، اب ان پر عمل درآمد شروع کر دیا جائے گا۔ججز کی تقرری سے متعلق اٹھارہویں آئینی ترمیم سے متعلق درخواستیں بھی مسترد کر دی گئیں، اس فیصلے میں 14 ججر نے اس کے حق میں اور3ججز نے اس کی مخالفت کی ۔وزیر اعظم نواز شریف کا فیصلہ کا خیر مقدم۔مخالف وکیل کامران مرتضی نے کہا کہ عدالتی فیصلہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں،گنجائش ہوئی تو نظر ثانی کی اپیل کرینگے۔