سوات اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

پشاور: تازہ ترین: چھبیس اکتوبر کو آنے والے زلزے کے بعد ماہرین ارضیات کا کہنا تھا کہ زلزے کے بعد آفٹر شاکس آتے رہےگے- آجearth quake پھر سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں- سوات اور گردو نواح میں آج ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ لوگوں میں خوف وہراس پایا جا رہا ہے-

زلزلہ کوہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور گردو نواح میں 4.4 شدتک کا زلزلہ محسوس کیا گیا۔ زلزلے کا مرکز پاکستان اور افغانستان کا سرحدی علاقہ جب کہ زمین میں اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی-

زلزلے کے بعد لوگ خوف ہراس کے باعث اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔ زلزلے کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی بھی جانی و مالی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات، میگورہ اور آزاد کشمیر سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے جب کہ گزشتہ ماہ خیبر پختونخوا اور پنجاب سمیت ملک کے بیشتر حصوں میں آنے والے خطرناک زلزلے میں 500 سے زائد افراد جاں بحق جب کہ سیکڑوں زخمی ہوئے تھے۔

Leave a Reply