اسلام آباد(تازہ ترین) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے پاک چین اقتصادی راہداری پر حکومتی اقدامات پر تحفظات کااظہار کردیا ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کو نظر انداز نہ کیا جائے انہوں نے وزیراعظم کو خط لکھ دیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری کا مغربی روٹ بھی قابل غور ہے – مگرراہداری میں مشرقی روٹ کو زیادہ ترجیح دی جا رہی ہے- وزیراعظم جلد ہی اپوزیشن کے تحفظات کو زیرغورلائے- ان کا کہنا تھا کہ چھوٹے صوبوں کو خصوصاَ سندھ کو نظر اندازنہ کیا جا رہاہے، سندھ ملک کو 60فیصد ریوینیودیتا ہےپھر بھی اس کو نظر انداز کیا جا رہا ہے اس حوالے سے تحفظات کو دور کیا جائے ۔