لاہور (تازہ ترین) ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ اقلیتوں کو پاکستانی آئین اور قائداعظم کے ویژن کے مطابق حقوق دلائیں گے۔ عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اقلیتیں قوم کا حصہ ہیں ان کے شہری حقوق مساوی ہیں اور ان کے بغیر خوشحال اور پرامن معاشرہ کا قیام ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا حکومت نے آئین کے خلا ف آرڈیننس جاری کر کے اقلیتوں کو براہ راست انتخاب کے حق سے محروم کر دیا۔ اقلیتوں کو آئین اور قائداعظم کے ویژن کے مطابق ان کے حقوق دلائے جائیں گے۔ لاہور میں سنٹر فار ہیومن رائٹس ایجوکیشن اور منہاج القرآن انٹر فیتھ ریلیشنز کے زیر اہتمام اقلیتوں کے قومی کے دن کے حوالے سے تقریب کا انعقاد ہوا ،جس میں مختلف مذاہب کے رہنمائوں نے شرکت کی۔ تقریب میں سیمسن رحمت، پنڈت بھگت لال ، سردار رام سنگھ، شبنم ناگی ایڈووکیٹ، سبینہ جوزف اور مختلف مذاہب کے دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ شبنم ناگی ایڈووکیٹ نے کہا کہ پاکستان دنیا کا وہ اہم ملک ہے جس میں تمام مذاہب اور انکے پیروکاروں کا احترام کیا جاتا ہے ۔