ان پوسٹ بکس میں ایسا کیا تھا؟

Taiwan Post boxتائیوان (تازہ ترین) سمندری طوفان کے بعد دو پوسٹ بکس عوام کے توجہ کے مرکز بن گئے۔ طوفان کی زد میں آںے والے یہ دو پوسٹ بکس مقامی لوگوں میں بے حد مقبول ہو گئے ہیں۔ لوگ ان جھکے ہوئے پوسٹ بکس کے ساتھ تصویر بنوانےکے لیے کتنی دیر قطار میں لگے رہتے ہیں۔ ان پوسٹ بکس کی خاص بات یہ ہے کہ تائیوان سے ٹکرانے والے سوڈلر طوفان میں ایک بل بورڈ گرنے کے باعث وہ ایک طرف کو جھک گئے ہیں۔ لوگ قطار بنا کر تصویر بنوانے کے لیے اپنی باری کا انتظار کرتے ہیں۔ قطار کو قابو میں رکھنے کے لیے دو ڈاکیے بھی تعینات کیے گئے ہیں۔ لوگ ان پوسٹ بکس کے ساتھ تصویر بنوا کر ان باکس کے اعزاز میں بنائے گئے فیس بک پیچ پر اسے شئیر کرتے ہیں۔ یہ تصاویر چین میں شہرت کی بلندیوں کو چھونے لگی ہیں۔ ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس کے بارے میں بات کر رہے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here