ٹی بی بھی اب خطرناک بیماریوں میں شمار ہو نے لگی۔۔۔۔

TB is still to be regarded as dangerous diseases

نیو یارک(تازہ ترین)  ٹی بی کو عام بیماری سمجھنے والے اب احتیاط کریں کیونکہ اب ایڈز سے زیادہ مہلک ثابت ہوسکتی ہےکیونکہ اس سے ہونے والی ہلاکتوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے عالمی ادارہ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ ٹی بی ایک ایسی بیماری ہر جس کا علا ج کیا جا سکتا ہے لیکن اس کے باوجود اس کی ہلاکتوں کے اعدادوشمار ناقابلِ قبول ہیں، علاوہ ازیں میڈیسن سینس فرنٹیئرز کا کہنا ہے کہ یہ اعدادوشمار انتہائی مایوس کن ہےاور یہ ٹی بی  کے خلاف  بچاؤ میں ناکامی ہے۔ایڈز اور ٹی بی سے 2011 میں گیارہ سے بارہ لاکھ افراد ہلاک ہوئے ۔ عالمی ادارہ صحت کی ٹی بی سے متعلق رپورٹ کے مطابق 1990 میں ٹی بی کے بچاؤ کے لئے  کیے گئے  اقدامات کے بعد شرع اموات نصف ہوئی ہے، ڈبلیو ایچ او میں تپِ دق سے متعلق شعبے کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ماریو نے بی بی سی نیوز کو بتایا ’دنیا بھر میں تپِ دق اور ایڈز سے متاثر ہو کر مرنے والے افراد کی تعداد تقریباً برابر ہے۔  عالمی ادارہ صحت ٹی بی اور ایڈز کو دو بڑی قاتل بیماریاں قرار دے رہا ہے۔عالمی ادارہ صحت کی ڈائریکٹر جنل مارگریٹ چین کا کہنا ہے کہ سنہ 1990 کے بعد سے بہت فرق پڑا ہے تاہم اگر دنیا اس وبا کو ختم کرنا چاہتی ہے تو اس کے لیے خدمات اور تحقیق کے لیے سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔عالمی ادارہ صحت اگلے سال تپِ دق کے خاتمے کے لیے اپنے لائحہ عمل تیار کرے گی جس کے مطابق سنہ 2030 تک اس بیماری سے ہونے والے اموات کو 90 فیصد تک کم کیا جائے گا۔

Leave a Reply