سیاحوں کی موجیں، اب ڈبل ڈیکر بسیں چلیں گی

تازہ ترین) پنجاب کے ٹورزم ڈویلپمنٹ کارپوریشن  کی جانب سے سیاحون کے لیئے ملک کی پہلی ڈبل ڈٰکر بسیں معتارف کروادی گئی ہیں۔  پی ٹی ڈی کے ، کے مینجنگ ڈائریکٹر  احمر ملک کے مطابقdouble dacker buses کارپوریشن کی طرف سے خریدی گئی بسیں کراچی ایئر پورٹ پہنچ گئی ہیں۔

یہ بسیں اندرون لاہور اورقذافی سٹیڈیم کے درمیان چلائی جائیں گی۔  اس ضمن میں ایک ٹرمینل فورٹ روڈ سٹریٹ اور ایک پنجاب سٹیڈیم کی قریب تعمیر کیا جا رہا ہے۔ جبکہ  شہر کے ورثے کو قائم رکھنے کے لیئے تانگہ، رکشہ اور گائیڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔  بس سروس سے  قذافی سٹیڈیم کے پاس پاکستانی کھانے کھانے اور قریبی موجود  لبرٹی مارکیٹ سمیت متعدد تجارتی علاقوں میں خریداری کے مواقع  بھی ملیں گے۔ڈبل ڈیکر بس کے بارے میں بتاتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ بس میں67مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔بس میں ایل ای ڈی سکرین نصب ہوگئی جہاں لاہور کی ثقافت،آرٹ اور ثقافتی ورثہ کے حوالے سے فلمیں دکھائی جائیں گی، تاہم موسم گرما میں  شام کو سروس فراہم کی جائے گی۔

Leave a Reply