چائے رحمت یا زحمت؟

Tea is harmful or beneficial?چائے کے  استعمال میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔کسی کا دن چائے پینے سے شروع ہوتا ہے تو کسی کو رات کو سکون کی نیند چائے پینے سے آتی ہے۔چائے پینے والوں کا چائے کے بغیر دن گزارنا جوئے شیر لانے کے مترادف ہے۔پر چائے کے  صحت پر کیا اثرات ہیں اس سے بہت کم لوگ واقف ہیں۔مختلف مزاجوں پر چائے کے اثرات مختلف ہوتے ہیں۔گرم اور غصبی مزاج والوں کے لیے یہ مضرِصحت ہے کیونکہ اس سے گرمی میں اضافہ ہوتا ہے اور دل کی دھڑکن بڑھ جاتی ہے۔البتہ سرد مزاج والوں کے لئے اس کا اعتدال سے پینا کسی حد تک فائدہ مند ہے۔اس سے دماغ و عصاب میں تحریک پیدا ہوتی ہے۔دماغ کا دورانِ خون تیز ہوجاتا ہے جس سے حواس میں چستی محسوس ہونے لگتی ہے۔جسمانی او ر دماغی تھکان دور ہو جاتی ہے ۔

Leave a Reply