کوہاٹ(تازہ ترین) آرمی پبلک سکول پر ہونے والے حملے نے سب کے دل دہلا دیئے تھے –آرمی پبلک سکول کا حادثہ اب تک لوگوں کو رلا دیتا ہے جن ظالموں نے ان معصوم بچوں کو شہیدکیا تھا ان دہشت گردوں میں سے چار دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچا دیا گیا ہے چار دہشت گردں کو پھانسی دے دی گئی ہے- آرمی پبلک سکول پر حملے کے چار دہشت گردوں کو پھانسی دے دی گئی۔ چاروں مجرمان کو کوہاٹ جیل کے اندر پھانسی دی گئی او ان کا مقدمہ فوجی عدالت کے اندر چلایا گیا تھا جس میں تمام شواہد کے بعد ان کو پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔
دوو دن قبل ان کے ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے تھے اور ان کی رحم کی اپیل
صدر نے مسترد کر دی تھی۔ آرمی چیف نے چاروں ملزمان کے ڈیتھ وارنٹ پر دستخط کئے تھے۔ ان مجرموں کی جانب سے 16 دسمبر 2014 میں آرمی پبلک سکول پر حملہ کیا گیا تھا جس میں 145 کے قریب بچے شہید ہوئے تھے۔ دہشت گردوں میں عبدالسلام، علی ، سبیل عر ف یحی اور مجیب الرحمان عرف علی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چاروں مجرمان آرمی پبلک سکول پر حملے میں ملوث تھے۔
آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے امریکہ کے دورے سے واپسی پر چاروں مجرمان کے ڈیتھ وارنٹس پر دستخط کیے تھے۔سانحہ آرمی پبلک سکول کے علاوہ چاروں مجرمان خیبر پختونخوا میں مختلف دہشتگردی کی کارروائیوں میں بھی ملوث تھے۔