تازہ ترین) چین نے دنیا کی سب سے بڑی ریڈیو دوربین تیار کرلی ہے،اس دوربین کی مدد سے خلاء کے رازوں کے بارے میں جانا جا سکتا ہے۔ناسا نے ایسا سیارہ تلاش کر لیا ہےج کہ زمین سے کافی مشابہت رکھتا ہے۔ بلکہ 14 سو نوری سال کے فاصلے پرموجود ہے ، ماہرین کے مطابق اس سیارے پر ممکنہ زندگی کا سراغ لگانے کیلئے چین دنیا کی سب سے بڑی دوربین بنارہا ہے۔چینی سرکاری خبر رساں ادارے سنہوا کے مطابق اس دوربین میں پانچ سو میٹر قطر کے ریفلیکٹر لگائے جا رہیں ہیں جبکہ 4450 پینلز نصب کیے گئے ہیں اور ہر پینل کی ایک سطح کی لمبائی 11 میٹر ہے۔یہ دوربین فٹ بال کے 30 میدانوں کے برابر ہو گی جو چینی صوبے گوڑاومیں قائم کی جا رہی ہے، اس دوربین سےواٹر اسپیس میں چینی مشاہدات میں اضافہ ہو جائے گا۔خبر رساں اداروں کے مطابق یہ دوربین مجموعی طور پر ڈیڑھ کلومیٹر سے بھی زیادہ بڑے علاقے پر پھیلی ہوئی ہے اور اس دوربین کے گرد ایک چکر لگانے کیلئے 40 منٹ چلنا پڑتا ہے۔124ملین پونڈز لاگت سے بننے والے فاسٹ پروجیکٹ کے مطابق اس دوربین کو تین پہاڑی چوٹیاں پر تعمیر کر کے تعمیراتی تکون بنا دی گئی ہے جو آئندہ برس تک مکمل ہو جائیگی۔