سپرمین ورسز بیٹ مین کا کلپ جاری۔۔۔

The clip video of superman vs batman came

تازہ ترین)  نئے آنے والے سال میں ہالی وڈ کے دو نامور سپر ہیرو سپر مین اور بیٹ مین اسکرین پر اپنا جلوہ بکھیرنے کیلئے تیار ہیں، ایکشن اور تھرل سے بھری سنسنی خیز فلم ‘ بیٹ مین ورسز سپر مین : ڈان آف جسٹس’ کا پہلا کلپ منظرِ عام پر آگیا ہے۔

اس فلم کے ہدایتکار زیک سنیڈر ہیں اور اس فلم میں سپر مین کا کردار ہینری کیول اور بیٹ مین کا کردار  بین ایفلک نبھائیں گے اس کے علاوہ فلم میں دیگر کاسٹ میں گال گیڈوٹ، ایمی ایڈمز، ڈیانے لین، لارنس فش برن،جیسی ایسنبرگ،ہالی ہنٹر اور جیریمی آئرنز شامل ہیں۔

سونم کپور کی فواد خان کیلئے خواہش سامنے آگئی۔۔۔

اس فلم کی کہانی  دو غیر معمولی طاقت اور انوکھی صلاحیتوں کے مالک دو ایسے ہیراز کے اردفرد گھومتی ہے جا کہ  عوام کی حفاظت اور ان کے انصاف کیلئے بڑے بڑے خطروں سے ٹکرا جاتے ہیں۔

فلم کے شائقین کیلئے اب انتظار جلد ہی ختم ہونے والا ہے  کیونکہ یہ مووی آنے والے سال میں 25 مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

Leave a Reply