سینیٹ کا اہم فیصلہ جو شفافیت کو یقینی بنائے گا۔

اسلام آباد(تازہ ترین)سینیٹ نے شفافیت کو یقینی بنانے اور اردو زبان کو دفتری زبان بنانے  کے حوالے سے متعلق انتہائی اہم فیصلے کرلیے۔تفصیلات کے The decision of the Senate, which will ensure transparency.مطابق سینیٹ کی نئی ویب سائٹ کا افتتاح آئندہ دو روز میں کیا جائیگا۔ نئی ویب سائٹ میں اراکین سینٹ کی نہ صرف اجلاس میں حاضری بلکہ قائمہ کمیٹی میں حاضری کوبھی آویزاں کیا جائیگا جبکہ سینیٹ کے اراکین کو ملنے والی تنخواہ ومراعات بھی ویب سائٹ پر آویزاں کی جائیں گی ۔ اس کے علاوہ سینیٹ سیکرٹریٹ کے اہم اخراجات کو بھی پبلک کیاجائیگا تاکہ شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔اس کے علاوہ  اردو زبان کو مزید  فروغ دینے کیلئے اہم فیصلے کئے ہیں  جن میں قانون سازی کا اردو میں ترجمہ ، نوٹیفکیشن بھی اردو میں جاری کرنیکا فیصلہ  شامل ہے ۔

Leave a Reply