بچوں کی پیدائشی صلاحیت کے بارے میں انکشاف۔۔

The disclosure about the ability of children bornتازہ ترین)  آجکل کے بچے پہلے بچوں کی نسبت جلدی بات کرنا شروع ہو جاتے ہیں۔ اور اس بارے میں سائنس نے یہ انکشاف کیا ہے کہ بچوں کے اندر یہ پیدائشی صلاحیت ہوتی ہے۔انسان کو اپنی بات دوسرے انسان تک پہنچانے کیلئے زبان سیکھنا ضروری ہوتا ہے۔امریکی یونیورسٹی کے ماہرین کی جانب سے کی جانی والی ایک تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بچوں میں گفتگو کرنے کی صلاحیت پیدائشی طور پر موجود ہوتی ہے۔ماہرین کے مطابق بچے زبان کے بنیادی علم سے قدرتی طور پر آگاہ ہوتے ہیں ، گو کہ تمام زبانیں ایک دوسرے سے مختلف ہوتی ہیں لیکن تھوڑا سا دماغ استعمال کیا جائے تو انسان کوئی بھی زبان سمجھنے کی قدرتی طور پر صلاحیت رکھتا ہے۔

تحقیق میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ شیر خوار بچے اچھے اور برے الفاظ کو بالکل اسی طرح سمجھ سکتے ہیں جتنا کہ ایک بالغ انسان سمجھتا ہے۔

لہذا بعض دفعہ بچے لیٹ بولنا سیکھتے ہیں لیکن ان کے اندر بولنے کی صلاحیت بچپن سے ہوتی ہے۔

Leave a Reply