تازہ ترین) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے پانچ روپے کا نیا سکہ جاری کر دیا گیا ہے، علاوہ ازیں نئے اور پرانے دونوں سکے قابلِ استعمال رہیں گے، اسٹیٹ بینک کی طرف سےجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پانچ روپے کا نیا سکہ جاری کر دیا گیا ہے ،یہ سکہ سنہری رنگ کا ہے اورنیا سکہ پرانے سکے کی سائز میں چھوٹا ہے اس کے علاوہ اس کا وزن 3 گرام ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ پرانے سکے کو ضائع نہیں کیا جارہا ہے بلکہ یہ دونوں سکے ہی عوام کے استعمال میں رہیں گے۔