ہندوستان سے بجلی منگوانے کا منصوبہ منسوخ

The plans cancel to import electricity from india

اسلام آباد(تازہ ترین) پاکستان میں بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے ہندوستان سے بجلی درآمد کروائی جانی تھی لیکن فی الحال یہ منصوبہ ترک کر دیا گیا ہے۔ وزارت پانی و بجلی کے ایک سینیئر عہدیدار نے کہا ہے کہ ہندوستان میں پاکستان کی مخالفت اپنے عروج پر ہے ایسے میں کس طرح وہاں سے بجلی درآمد کروائی جا سکتی ہےان کا مزید کہنا تھا کہ مودی حکومت نا صرف پاکستان کے خلاف ہے بلکہ وہ پاکستان سے کسی بھی قسم کے مذاکرات کرنے کو تیار نہیں ہےاور اس کے علاوہ ہندوستانی حکومت وہاں پاکستانی گلوکاروں، مصنفین اور کھلاڑیوں کے خلاف انتہا پسند ہندوؤں کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی بھی حوصلہ افزائی کررہی ہے۔ گذشتہ روز پانی و بجلی کے وفاقی وزیر خواجہ آصف نے سینیٹ کو بتایا تھا کہ اپریل 2012 میں پاکستان اور ہندوستان کے حکام نے ہندوستان سے 500 میگاواٹ بجلی کی درآمد کے منصوبے پر بات چیت کا آغاز کیا تھااس کے دو سال بعد 2014 میں ہندوستان سے عدانی انٹر پرائز لمیٹڈ کی جانب سے پاکستان کا دورہ کیا گیا تھا تا کہ اس حوالے سے مزید بات چیت کی جا سکے۔لیکن ان ہندوستان کی طرف سےانتہائی تعصبانہ رویے کی وجہ سے   بجلی کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ہندوستان سے 4000 میگا واٹ تک بجلی کی درآمدگی کا منصوبہ روک دیا گیا ہے ۔

Leave a Reply