( تازہ ترین)پیرس میں گزشتہ روز ہونے والے دھماکے میں کافی لوگ جاں بحق ہوئے تھے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا –دوبارہ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ایک بار پھر دھماکہ کرنے کی کوشش کی گئی جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا- فرانس کے دارالحکومت پیرس میں میٹرو سروس کے ایک سٹاپ سے خودکش جیکٹ ملنے پر خوف و ہرا س پھیل گیا۔ پولیس کے مطابق خودکش جیکٹ میٹرو کے آخری سٹاپ مالاکوف سے برآمد ہوئی۔جیکٹ کو کوڑے کے ایک ڈھیر میں پھینکا گیا تھا۔ پولیس نے فوری طور پرجیکٹ کو اپنے قبضے میں لے لیا اور لوگوں کو وہاں سے ہٹا کر علاقے کی تلاشی لی