پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی

 

The ratio of mental people is increased in Pakistan

اسلام آباد(تازہ ترین) پاکستان میں ذہنی امراض میں میں مبتلا لوگوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اس وقت پاکستان میں 1کروڑ 40لاکھ افراد ذہنی امراض مبتلا ہیں ۔ آپس کے تعلقات کی خرابی، معاشی تنگی ، امن وامان کی مخدوش صورتحال ،پریشانی ،روزگار کا نہ ہونا ، اس سب کی بنیادی وجوہات ہیں۔ مقررین نے مینٹل ہیلتھ فورم کے تحت آرٹس کونسل آف پاکستان میں منعقدہ ورلڈ مینٹل ہیلتھ ڈے سے خطاب کے دوران ان خیالات کا اظہار کیا۔ مقررین نےکہا کہ یہ بیماری مورثی اور نشوونما میں فرق کے باعث بھی ہو سکتی ہے تاہم انفرادی اور اجتماعی سطح پر کوششوں سے ان امراض پر قابو پایا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں ماہر ین امراض نفسیات کی کمی کے باعث عوام جادو ٹونا کرنے والوں سے رجو ع کرنے پر مجبورہوجاتے ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ ذہنی امراض کے شعبے کو پرائمری ہیلتھ کیئر پروگرام میں شامل کرے، مینٹل ہیلتھ ایکٹ 2013ئپر عملدرآمد کرائےاور سرکاری اسپتالوں میں دماغی امراض کے شعبوں کی حالت بہتر بنائے۔

Leave a Reply