موٹاپے کی وجوہات کیا؟؟؟؟

تازہ ترین— موٹاپے کی سب سے بڑی وجہ فاسٹ فوڈ ہے آج کل جنریشن کو زیادہ تر فاسٹ فوڈ ہی اچھا لگتا ہے weight reducing tips
لیکن فاسٹ کھانا صحت کے لیے بلکل بھی اچھا نہیں ہے-لیکن موٹاپے کی اصل وجہ فاسٹ فوڈ ،بے وقت کھانا، پیدل نہ چلنا،چاکلیٹ، کینڈیز،برگر، فرائی چپس،فرائی کی ہوئی چیزیں،پیزا اور اس متعلق جتنی چیزیں کھانا اور کھا کر واک نہ کرنا،یا چہلقدمی نہ کرنا ،کھانا کھا کر بیٹھے رہنا، مسلسل ٹی وی دیکھنا،اورپیدل چلنے کی بجائے گاڑی میں بیٹھنے کو ترجیح دینا ہے –ان عادات کو اگر اپنی زندگی سے نکال دیں گے تو آپ یقینی سمارٹ ہوجائے گے- اس کے علاوہ پیدل چلنا صحت کے لیے انتہائی مفید ہے – پیدل چلنے سے آپ کے جسم میں موجود کیلوریز برن ہوتی ہیں- وزن کم ہوتا ہے- اس کے علاوہ آپ بہت سی بیماریوں سے بچ جاتے ہیں- موٹاپا جو کہ آج کل نوجوانوں اور بچوں میں یہ زیادہ ہو رہا ہے- اس کی سب سے بڑی وجہ کہ ہم چلنے سے زیادہ رکشہ یا گار پر بیٹھنا زیادہ اچھا سمجھتے ہیں-

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ زیادہ لمبی پیدل مسافت طے کر کے بس یا ٹرین پر سوار ہوتے ہیں یا پھر کام سے واپسی پر زیادہ لمبا سفر طے کرتے ہیں وہ ان لوگوں سے زیادہ بہتر صحت کے مالک ہوتے ہیں جو سائیکل، موٹر سائیکل یا کار پر اپنے دفتر جاتے ہیں اور پھر واک پر بھی جاتے ہیں۔ جاپان کے سٹی ہیلتھ ایگزامینیشن سینٹر اوساکا کے محقق  کا کہنا ہے کہ 20 منٹ تک پیدل چل کر بس پر سوار ہونا صحت کے لیے بہت فائدے مند ہے – جب کہ ایسے افراد جو پیدل نہیں چلتے  نہ صرف دل، بلڈپریشر اور دیگر بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں بلکہ موٹاپا بھی ان میں زیادہ ہوتا ہیں۔ اور موٹاپا ان پر زیادہ اثر انداز ہوتا ہے-

جاپان میں امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے ایک تحقیق میں کہا گیا ہے کہ جو لوگ اپنی نوکری پر جانے کے لیے ٹرین یا بس کو پکڑنے کے لیے واک کرتے ہوئے فاصلہ طے کرتے ہیں وہ شوگر، بلڈ پریشر اور موٹاپے کا کم شکار ہوتے ہیں ان لوگوں کے مقابلے میں جو اپنی نوکری پر سائیکل چلا کر جاتے ہیں یا پھر واک کرتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق جو لوگ پیدل سفر کرتے ہوئے بس یا ٹرین کو پکڑتے ہیں ان میں سے 44 فیصد لوگ کم موٹے، 27 فیصد کم بلڈ پریشر کا شکار اور 34 فیصد کم شوگر میں مبتلا ہوتے ہیں۔ ہیدل چلنا آپ کو بہت سی بیماریوں سے بچا سکتا ہے-

Leave a Reply