شیر کی نسل ناپید ہونے کا خطرہ

The threat of extinction of the tiger race

لندن(تازہ ترین) شیر کو جنگل کا باشاہ کہا جاتا ہے اور جنگل کے بادشاہ شیر کی نسل ختم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، افریقہ کے کچھ علاقوں میں شیروں کے لئے  بہتر حفاظتی انتظامات ہیں اس کے علاوہ  باقی علاقوں میں شیروں کی تعداد میں واضع کمی نظر آرہی ہے اور ایک تحقیق کے مطابق  آئندہ 20 سالوں میں شیروں کی تعداد کم ہو کر آدھی ہو جائے گی۔تحقیق کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اب ان شیروں کو بھی ان جانوروں کی لسٹ میں شامل کر دینا چاہیئے  جن کے ختم ہونے کا خطرہ ہے ان کی تعداد میں کمی کی بہت سی وجوہات ہیں جن میں اصل جگہ سے دوری، شکار اور روائتی ادویات کی لئے ان کی مانگ شامل ہے۔انٹر نیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر  کے مطابق شیر غیر محفوظ ہیں اور ین کی نسل کے لئے خطرے کی گھنٹی بجانے کا مقصد ہے کہ جنگلی حیات میں شیروں کو سب سے زیادہ خطرہ درپیش ہے اور ان کا چند دہائیوں میں ختم ہونے کا خدشہ ہے اور آئندہ 20 سالوںوسطی افریقہ میں ان کی تعداد کے ختم ہونے کا خطرہ 67 فیصد ہے اور ان کی نسل کو  بچانے کے لئے خصوصی توجہ کی ضرورت ہےاور دوسری طرف مشرقی افریقہ میں اسی مدت  میں شیروں کی آبادی کے آدھے ہونے کے امکانات  37 فیصد ہیں۔

Leave a Reply