خون صاف کرنے کا قدرتی نسخہ

Things to purify bloodلندن(تازہ ترین)ماہرین کے مطابق خون صاف ہو تو متعد بیماریوں سے بچا جاسکتا ہے اور اگر آسان چیزوں کے استعمال سے خون صاف ہوجائے  تو اس سے اچھا کیا ہوسکتا۔درج ذیل اجزاء خون صاف کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہیں۔

شہتوت

شہتوت انتہائی عام پایا جانے والا یہ پھل ذائقے میں بھی نہایت لذیذ ہوتا ہے۔چینی ماہرین کا ماننا ہے کہ شہتوت کے استعمال سے خون کی روانی ٹھیک ہوتی ہے اور یہ دل کو مضبوط بناتا ہے۔

                                                                                      نیم

 یہ پودا خون کو صاف کرنے کے لئے انتہائی مفید ہے۔اس میں انٹی بیکٹیریل اور انٹی فنگل صلاحیت موجود ہے جس کی وجہ سے خون کی شریانوں کو کھلا کرنے کے ساتھ خون کو گاڑھا ہونے سے بچاتا ہے۔آپ چاہیں تو نیم کے پتوں کا پانی بنا کر پی سکتے ہیں۔

شہد

اس کے استعمال سے خون کی تنگ شریانیں کھلی ہونے لگتی ہیں اور خون کی روانی میں آسانی پیداہوتی ہے۔اس کے علاوہ کہ خون کوصاف کرکے فاسد مادوں سے پاک کرتا ہے۔رات کو سونے سے پہلے نیم گرم دودھ یا پانی میں شہد ملا کر پئیں۔

آملہ

اس میں موجود آئرن جسم کو مضبوط کرنے کے ساتھ دل کو تقویت دیتا ہے۔اس کے استعمال سے خون صاف ہونے کے علاوہ اس کی روانی بھی ٹھیک ہوتی ہے۔

شملہ مرچ

یہ سبزی نہ صرف خون کوصاف کرتی ہے بلکہ نظام انہضام کے لئے بھی بہت زیادہم مفید ہے۔یہ وٹامن اے،بی اورسی سے بھرپور ہونے کے ساتھ آئرن اورکیلشیم کا خزانہ ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here