ہزاروں فعال این جی اوز کا انکشاف

تازہ ترین) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے ملکی اور غیر ملکی این جی اوز کی رجسٹریشن کے حوالے سے درخواست کی سماعت کی گئی ۔  ڈپٹی اٹارنی جنرل NGOs ساجد الیاس بھٹی نے عدالت سپریم کورٹ کو آگاہ کیا کہ پاکستا ن میں 67 ہزار 736 این جی اورز کام کررہی ہیں۔  صرف اسلام آباد میں 1427 این جی اوز  ہیں۔ صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرل کی جانب سے فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق چاروں صوبوں میں 66 ہزار 609 این جی اوز فعال ہیں جن میں سے 47 ہزار 403 پنجاب میں، خیبر پختونخوا میں 10 ہزار، سندھ میں 6ہزار 150 جبکہ بلوچستان میں 2 ہزار 756این جی اوز کام کر رہی ہیں۔

جنرل ساجد الیاس بھٹی کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت داخلہ این جی اوز کو ریگولرائز کرنے کے لیے نئی پالیسی متعارف کروا چکی ہے۔ اب 20 ہزار روپے سے زیادہ کی ٹرانزکشن پر این جی اورز بینک اکاونٹ استعمال کرنے کی پابند ہوں گی۔

وزارت قانون و انصاف کے سیکریٹری سرور خان نے سپریم کورٹ کو بتایا کہ متعلقہ محکمے ملک اور غیر ملکی این جی اوز کے حوالے سے تفصیلات جمع کر ہی ہیں اور یہ کام ایک ماہ میں ہی  مکمل کر لیا جائے گا۔سپریم کورٹ نے وزارت قانون و انصاف کے سیکریٹری سرور خان کو این جی اوز کے حوالے سے مکمل تفصیلات کی رپورٹ 2 ماہ میں عدالت میں جمع کروانے کی ہدایات جاری کیں۔

Leave a Reply