کرکٹرز کے بعد پاکستانی فنکاروں کو بھی دھمکیاں

Threats to the actors of Pakistan

اسلام آباد(تازہ ترین) بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کی جانب سے پاکستانی کرکٹرز کو دھمکیوں کے بعد پاکستانی فنکاروں کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی ہیں جس کے بعدبھارت میں جاکر کام کرنیوالے پاکستانی فنکار عدم تحفظ کی وجہ سے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ بہت سے پاکستانی  اداکار ٹیلی ویژن اور فلموں میں کام کررہے ہیں جبکہ بہت سے فنکار جو اسٹیج شو کا میوزک کنسرٹ کی وجہ سے بھارت جانا چاہتے تھے لیکن بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سیناکی دھمکیوں کے بعد انہوں نے اپنا دورہ منسوخ کر دیا ہے،چند دنوں سے بھارتی ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا پاکستانی فنکاروں کو دھمکی دے رہی ہے کہ وہ بھارت آکر کام نہ کریں ورنہ انھیں نقصان اٹھانا پڑے گا۔اس سے قبل علی ظفر، عاطف اسلم، راحت فتح علی خان شکیل صدیقی اور دیگر فنکار بھی بھارتی انتہا پسند تنظیم کی جانب سے حملوں کی وجہ بھارت میں اپنے شوز نہ کرسکے۔

Leave a Reply