آسمانی بجلی نے گوگل کا صفایا کر دیا

بیلجیئم (تازہ ترین) بیلجیئم میں موجود گوگل کے ایک ڈیٹا سینٹر سے آسمانی بجلی ٹکرانے کے باعث ڈسکس میں موجود مواد ختم ہو گیا ہے۔تفصیلات کے مطابقThunder strike wipes Google آسمانی بجلی مسلسل چار مرتبہ گوگل سینٹر پر گری جس کی وجہ سے بہت سے لوگوں کا ڈیٹا مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔ بہت سی ڈسکس ایسی بھی تھی جن میں بعدازاں مواد تک رسائی مل گئیبجلی سے ہونے والے نقصانات سے عمارتوں کو بچانے کے لیے قائم اورین نامی کمپنی کے پراجیکٹ منیجر جسٹن گیل کا کہنا ہے کہ آسمانی بجلی کسی عمارت میں موجود مواصلاتی نظام کی تاروں کو متاثر کر سکتی ہے۔ ایک آن لائن بیان میں گوگل نے کہا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے انتہائی کم ڈیٹا مکمل طور پر متاثر ہوا ہے۔ اگرچہ ایک خود کار نظام موجود ہوتا ہے جس کی مدد سے مواد دوبارہ محفوظ ہوجاتا ہے۔ اور سٹوریج کے لیے بیٹری بیک اپ بھی موجود ہوتا ہے۔

Leave a Reply