یوم آزادی پر کیا ہو سکتا ہے؟

time zone change on independence dayکوریا (تازہ ترین) شمالی کوریا جاپان سے آزاری حاصل کرنے کے بعد سے جاپان اور جنوبی کوریا کے معیاری وقت کی پیروی کرتا تھا۔ ان تینوں ممالک کا وقت جی ایم ٹی سے نو گھنٹے آگے تھا جبکہ اس سال 15 اگست کو کوریا اپنا معیاری وقت تبدیل کر کے آدھا گھنٹ پیچھے کر لے گا۔ جاپان کے کوریا پر حکومت کے دوران کوریا اپنے معیاری وقت سے بھی محروم کر دیا گیا تھا جب کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد آزادی حاصل کرنے کے با وجود کوریا جاپان کے معیاری وقت کی پیروی کرتا رہا تھا۔ اس سال اپنے یوم آزادی پر معیاری وقت کی تبدیلی سے شمالی کوریا اپنی آزادی کا استعمال کرے گا۔ وقت کی تبدیلی سے شمالی اور جنوبی کوریا کے مشترکہ منصوبوں کے کام میں دشواری کا سامنا ہو سکتا ہے مگر اس سے نیوزی لینڈ اور اسٹریلیا کے ساتھ روابط میں آسانی ہو سکے گی۔ کوریا واحد ملک نہیں ہے جس نے اپنا معیاری وقت تبدیل کیا ہے۔ 2007 میں ونیزویلا نے اپنا معیاری وقت آدھا گھنٹہ پیھچے کیا تھا۔ تمام مما لک اپنی سہولت کے تحت اپنے معیاری وقت کا انتخاب کر سکتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here