انفارمیشن ٹیکنالوجی کی دنیا کے 10 امیرترین افراد

تازہ ترین) فوربز  کی جانب سے انفارمیشن ٹیکنا لوجی کے 100 امیر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں  55 امریکی ، 33 ایشیائی  اور 8Top 10 rich persons of  information technology یورپی باشندے اپنی جگہ بنا پائے ہیں۔  فوربز کی جاری  فہرست کے مطابق بل گیٹس 79 ارب 60کروڑ ڈالر کے ساتھ نہ صرف انفارمیشن ٹیکنالوجی بلکہ دنیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ اوریکل کے بانی لیری ایلیسن 50ارب ڈالر کے ساتھ دوسرے اور امیزون کے مالک بزوس 47 ارب   80 کروڑ دالے کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔  فیس بک کے بانی مارک زکربرگ 41ارب 20کروڑ ڈالر کے ساتھ چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔  فوربز کے مطابق گوگل کے بانی  لیری پیج 33 ارب 40کروڑ ڈالر  کے ساتھ پانچویں، سرگئی بن 32 ارب 80کروڑ ڈالے کے ساتھ چھٹے  جبکہ چینی کمپنی  علی بابا کے بانی جیک ما 23 ارب 70کروڑ ڈالر کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہیں۔   مائیکروسوفٹ کے سابق چیف ایگزیکٹو اسٹیو بالیمر 22 ارب ڈالے کے ساتھ آٹھویں ، خاتون پاؤل جوبس 21 ارب ڈالر کے ساتھ نویں اور مائیکل ڈیل 19 ارب ڈالر کے ساتھ دسویں پوزیشن پر ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here