تازہ ترین) پاکستان میں گورنمنٹ، سیمی گورنمنٹ اور پرائیوٹ یونیوورسٹیاں بڑی تعداد میں موجود ہیں اور کسی بھی طالب علم کیلئے یونیورسٹی میں داخلہ لینے کیلئے یونیورسٹی کا چناؤ کرنا مشکل ہو جاتا ہے اور یہ بھی کہ کون کی یونیورسٹی کی ڈگری زیادہ اہمیت رکھتی ہے اس سلسلے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن نے پاکستان کی ٹاپ ٹین یونیورسٹیوں کی لسٹ جاری کی ہے۔
حالیہ لسٹ کے مطابق پہلے نمبر جو یونیورسٹی ہے وہ قائدِاعظم یونیورسٹی اسلام آباد ہے، یہ یونیورسٹی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع ہے اور اس میں 39 ڈیپارٹمنٹ موجود ہیں جن میں مختلف کورس پڑھائے جاتے ہیں۔
بھارتی خفیہ ایجنسی ‘را’ کے چیف نے آئی ایس آئی کو نمبر ون قرار دے دیا۔۔۔
دوسرے نمبر پر آنے والی یونیورسٹی فیصل آباد کی یونیورسٹی ، یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد ہے جس میں زراعت اور دوسرے شعبوں میں مختلف کورس پڑھائے جاتے ہیں۔ اس کا مین کیمپس فیصل آباد میں ہی موجود ہے۔
تیسرے نمبر پر یونیورسٹی آف دی پنجاب ہے، جس کا مین کیمپس لاہور میں ہے جن میں قائدِ اعظم کیمپس اور علامہ اقبال کیمپس شامل ہیں اس کے علاوہ اس کے باقی کیمپس گوجرانوالہ۔ خانپور اور جہلم میں ہیں۔اس میں ٹوٹل 73 مختلف ڈیپارٹمنٹ ہیں
چوتھے نمبر پر آنے والی یونیورسٹی کا نام ہے کامسیٹس انسٹیٹوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اسلام ہے اس کے بھی مختلف کیمپس پنجاب کے اندر کئی دوسرے شہروں میں موجود ہیں۔
پانچویں نمبر پر آغا خان یونیورسٹی ہے، جس کا مین کیمپس کراچی میں ہے۔جو کہ میڈیکل کے کورس کے حوالے سے اچھی یونیورسٹی ہے اور اس میں مختلف کورس فراہم کرتی ہے۔
چھٹے نمبر آنے والی یونیورسٹی ہے، نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اسلام آباد ہے، جس میں ٹیکنالوجی کے مختلف کورس پڑھائے جاتے ہیں۔
ساتویں نمبر پر یو نیورسٹی آف کراچی ہے۔
آٹھویں نمبر پر پاکستان انسٹیٹوٹ آف انجنئیرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسزہے جو کہ اسلام آباد میں ریسرچ کی بڑی یونیورسٹی ہے۔
نویں نمبر پر لاہور کی یونیورسٹی، یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز لاہور ہے۔
جبکہ دسویں نمبر پر بھی لاہور کی یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور ہے۔