بجلی غائب ، سیاح فضا میں لٹکتے رہے

تازہ ترین) مری میں  پتریاٹہ کیبل کار خراب ہونے کے باعث سینکڑوں سیاح کئی گھنٹوں تک ہزاروں فٹ کی بلندی پر لٹکتے رہے ۔  اس دوران مینجر اور عملہTourists hanged on cable cars in murree غائب رہا۔  ہوا کچھ یوں کہ گزشتہ روز پتریاٹہ کیبل کار اچانک سے خراب ہوگئی اور اس دوران ایمرجنسی جنریٹر بھی خراب ہوگیا جس سے سیاح ہزاروں فٹ کی بلندی پر کئی گھنٹے تک لٹکتے رہے ۔ وزیراعظم نواز شریف نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کاحکم دیا  جبکہ دوسری طرف وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ سیاحت اور انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

لفٹ انجینئر مختار خان کا کہنا ہے ہمارا ایک پرئیوٹ کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ ہے جو آئے گا تو ہی خرابی ٹھیک ہو گی وگرنہ لفٹ جمعرات کو بھی بند رہے گی۔

Leave a Reply